بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔
پاکستان بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال بھارت میں شیڈول ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کی دوسرے ملک منتقلی پر زور لگائیں گے، انڈیا آئے یا نہ آئے، بلائنڈ ورلڈکپ پاکستان میں ہی ہوگا۔
بھارت کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ 2022 میں بھارت نے ویزے نہ دے کر ہمیں شرکت سے محروم کیا، اب اپنی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، ایسا کب تک چلے گا، ہم یہ معاملہ ورلڈ بلائنڈ کونسل کے اجلاس میں اٹھائیں گے۔
سید سلطان شاہ نے مزید کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ نہیں کریں گے تو تمام ممالک کا شدید نقصان ہوگا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسپیشل لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ہوتا ہے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔
فخر زمان میچ واریئر ، فٹنس مسائل حل ہوتے ہی واپس لے آئیں گے ، عاقب جاوید
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی پر حتمی فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے،ایک بات طے ہے کہ کب تک ہم انڈین کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارتی حکومت جہاں چاہے، ہم کھیلنے پہنچ جائیں اور وہ نہ آئیں۔