جولائی تا اکتوبر: موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈ

image

جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

دشمنوں سے اپنے آپ کو بچائیں یااپنے لوگوں سے؟جو کچھ ہورہا سمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں موٹر سائیکلوں کے 4لاکھ 45ہزار 867 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3لاکھ 65ہزار 15یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کے ایک لاکھ 34ہزار 143 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اکتوبر میں ملک میں موٹرسائیکلوں کی ایک لاکھ 611 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔

ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر میں ملک میں ایک لاکھ 27ہزار 494 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.