چیمپیئنز ٹرافی، کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا

image

آئی سی سی کے تحت دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئینز ٹرافی کا کپ بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا اس موقع پر کے ایم سی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاتر جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ہماری عوام کرکٹ کے کھیل سے گہرا شغف رکھتی ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی کے تحت چیمپئینز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.