نہم کا امتحان دینے والے طلباء کو عمر حد میں 10 ماہ کی رعایت

image

لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا امتحان دینے والے لاکھوں طلباء کو عمر کی حد میں دس ماہ کی رعایت مل گئی۔

اس سے قبل  12 سال سے کم عمر کے طلباء نہم میں اپنی رجسٹریشن کروانے کے اہل نہیں تھے، رعایت ملنے کے بعد گیارہ سال اور دو ماہ عمر کے طلباء بھی اپنا داخلہ جمع کرواسکیں گے۔

غیر رجسٹرڈ سکولوں سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان

مذکورہ طلباوطالبات 2025 میں نہم اور 2026 میں دہم کلاس کا امتحان دے سکیں گے، لاہور بورڈ نے عمر کی حد میں رعایت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ جاری کردی۔

امیدوار 27 نومبر تک اپنی رجسٹریشن بورڈ سے کرواسکیں گے، تاریخ کے بعد رجسٹریشن یومیہ جرمانہ کے ساتھ وصول کی جائے گی، رجسٹریشن کیلئے فیس 2300 مقرر کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.