ایئرپورٹ پرمسافروں کے 72 گھنٹے قیام کی خبریں، جھوٹ ہیں، سول ایوی ایشن

image

 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کے 72گھنٹے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں فیک نیوز ہیں، سوشل میڈیا پر ’’اے وائے ایم‘‘ نامی اکاؤنٹ نے فیک نیوز چلائی۔

سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

ذرائع  کے مطابق  اکاؤنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک کا ہے، ایکس اکاؤنٹ پردعویٰ کیا گیا ایئرپورٹ پر مسافروں کو 72 گھنٹے رُکنا ہوگا، سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کی۔

فیک نیوز پھیلانے والے اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تمام ایئرپورٹس پر آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.