پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے باعث پنجاب کی اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ جبکہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بانی کی رہائی کیلئے آج 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کیا۔ اور کارکنان سے کسی بھی صورت میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی بھی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا۔ وہ صوابی سے روانہ ہونے والے قافلے کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ اور اپنے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے پابند ہیں، جلوس اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے تمام رہنماؤں کو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ جو رہنما اسلام آباد نہیں پہنچے گا وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی سے فارغ سمجھے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا۔ جبکہ موٹرویز کو دو روز قبل ہی بند کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم ہے۔

دوسری جانب نیکٹا نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ممکنہ دہشتگردی کا بھی الرٹ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.