احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں جتنے لوگ آئیں گے۔ ان کی تعداد حیران کن ہے۔ عدالتیں ہم سے احتجاج کا حق نہیں لے سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو شکوک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل

احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں احتجاج زیرو پوائنٹ پر ہو گا۔ اور اگر حکومت ہوش کے ناخن لے تب بھی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہی ہو گا۔ حکومت کچھ بھی کر لے ہم نے نہیں ڈرنا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ کل لاکھوں لوگ باہر آئے تو مجھے عمران خان کی رہائی نظر آرہی ہے۔ جبکہ ہم قانون کے دائرے میں رہ کراحتجاج کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.