سرکاری ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافےکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

image

سر کاری ملازمین کیلئے ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافےکا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی جانب سے سر کاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی2025،آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس 26 نومبر کو طلب

فنا نس ڈویژن نے سمری وزارت ہا ؤسنگ کو واپس بھیج دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ آفس کے سروے کا جائزہ لینے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جا ئے ۔ وزارت ہا ؤسنگ اب کسی نجی فرم یا سر کاری ادارے کے ذ ریعے تھرڈ پارٹی سروے کرائے گی۔

پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی اکثریت کا خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ

اسٹیٹ آفس کی جانب سے جو سروے کیا گیا ہے ا سکی روشنی میں گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ گریڈ گیارہ سے سولہ تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75فی صد اضافہ کی تجویز ہے۔ گریڈ سترہ سے بائیس تک کےافسروں کی سیلنگ میں50فی صد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔

حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

یاد رہے وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے اسٹیٹ آفس کی جانب سے کئے گئے مارکیٹ سروے کی بنیاد پر رینٹل سیلنگ میں اضافہ کی سمری فنا نس ڈویژن کو بھیجی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.