وفاقی دارالحکومت میں کل (پیر) کوتمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی ،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرینگے،وفاقی وزیر داخلہ
دوسری جانب پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی کل بروز پیر سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔
اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بروز پیر بند رہیں گے،امن امان کی صورتحال کے پیش سکول بند کرنے مجبوری ہے۔