بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

image

بیلا روس کا 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر صنعت،وزیر عدل و انصاف،وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات ،چیئرمین ملٹری انڈسٹری شامل ہیں،بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔

عوام کو بیوقوف بنایا جارہا،عوام کو سڑکوں پر لاکر خود بھاگ جاتے ہیں،مصدق ملک

وزیر داخلہ محسن نقوی اور بیلاروس کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی نے ملاقات کی ، محسن نقوی کا کہنا تھا وفد کو اسلام آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،حکومت پاکستان اور عوام بیلاروس کے صدر کی کل آمد کے منتظر ہیں۔

صدر بیلا روس کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہمیت کا حامل ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان بیلاروس کیساتھ تعلقات کو مختلف شعبوں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی ،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرینگے،وفاقی وزیر داخلہ

دورے سے صنعت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.