کرم ،فریقین کا 7 دن کیلئے جنگ بندی اور لاشیں واپس کرنے پر اتفاق

image

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان 7 دن کیلئے جنگ بندی اور ایک دوسرے کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے  مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ فریقین میں جنگ  بندی کیلئے پشاور گیا تھا جرگے نے قبائلی مشران سے ملاقات کی، تنازع کے حل کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

کرم میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، حکومتی وفد محفوظ رہا

اس حوالے سے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فریقین نے7 دن کیلئے سیز فائر پر اتفاق کیا ہے، فریقین ایک دوسرےکے افراد اور لاشیں واپس کرنے پر بھی متفق ہو چکے۔

واضح رہے فریقین کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں چار روز کے دوران سو کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.