پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں، حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے، گورنر پنجاب

image

اسلام آباد: گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ جبکہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گورنر ہاؤس آنا چاہیے تھا۔ تاہم پنجاب کی روایت برقرار رکھتے ہوئے میں خود مریم نواز سے ملنے گیا۔ میں نے کبھی نہیں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں سیاسی استحکام اور وعدوں کی پاسداری چاہتی ہے۔ ہم اتحادی ہیں اور مل کر چل رہے ہیں تاہم ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم نے ہر معاملے میں وفاق کی معاونت کی۔

سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے ملک کا نظام چلتا رہے۔ اور وفاق سے تحفظات پر بات چیت کے لیے کمیٹی بن چکی ہے تاہم کمیٹی کا تجربہ اچھا نہیں مگر پھر بھی اچھے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اتحاد ہماری مجبوری ہے۔ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی۔ ہم نے ووٹ نہیں بلکہ ملک کو مقدم رکھا۔ اور پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے آخرتک اتحاد رہے گا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کی سب سے بڑی مجبوری پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعلیٰ پنجاب کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اچھا کام کر رہی ہیں۔ اور مریم نواز نے بہترین منصوبے شروع کیے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی۔ ہم کبھی نہیں چاہتے کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ کارکردگی نہ دکھائیں۔

پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں حب الوطن لوگ موجود ہیں۔ تاہم سڑکوں پر معاملات حل نہیں ہوتے اور مذاکرات وقت کی ضرورت ہے۔ سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.