لائیو: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں، ’پنجاب میں سب معمول کے مطابق ہے‘

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وفاقی حکومت کے انتباہ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل پشاور سے روانہ ہونے والا احتجاجی قافلہ آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ 

پی ٹی آئی احتجاج کے سبب اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس بھی معطل ہے جبکہ اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں پولیس نے اس کے متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے گذشتہ شب سے اب تک مختلف کارروائیوں میں پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 نوبر کو ملک گیر مظاہروں کے لیے ’فائنل کال‘ دی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان اور میاں والی کے درمیان موٹروے پر پولیس کی شیلنگ

بلوچستان سے ژوب کے راستے اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کے قافلوں پر ڈیرہ اسماعیل خان اور میاں والی کے درمیان موٹروے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

قافلے میں شریک پی ٹی آئی کے ایک کارکن عبداللہ خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی خان کو اسلام آباد سے ملانے والی موٹروے پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جسے کارکن ہٹانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کے گھیراؤ کی وجہ سے کارکنوں نے رات سڑک پر ہی گزاری، انہیں کھانے پینے اور رہائش کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پنجاب میں سب معمول کے مطابق ہے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں سرکاری عمارتوں میں کام ہو رہا ہے جبکہ سکول و مارکیٹ کھلے ہوئے ہیں۔

پیر کو لاہور میں پریس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا صوبے بھر میں معمول کے مطابق معمولات چل رہے ہیں۔

لاہور سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں پی ٹی آئی کے لوگ نہیں نکلے، اور پورے پنجاب سے لاہور سمیت صرف 80 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا انقلاب دن 12 بجے شروع ہوتا ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلے عدالت نہیں جا سکتیں لیکن احتجاج میں شرکت کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس احتجاج میں عمران خان کی بہن علیمہ خان مطابق نہیں ر رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کا قافلہ پتھر گڑھ کے مقام پر پہنچ گیا، ’پولیس کی شدید شیلنگ، کارکن زخمی‘

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ ایم ون موٹر وے پر پتھر گڑھ کے مقام پر پہنچ گیا ہے۔

قافلہ اٹک پل اور غازی بروتھا کی رکھاوٹیں عبور کرکے پتھر گڑھ پہنچا۔

سابق صوبائی سپیکر اور پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی نے ایکس پر لکھا کہ ’ہمارے قافلے پر برہان کے مقام پر اس وقت شدید شیلنگ اور آنسؤ گیس پھینکے جا رہے ہیں۔ کارکنوں کے حوصلے پہلے سے بلند ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔‘

پی ٹی آئی کے مطابق پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو واپس پشاور منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق میانوالی کے قافلے پر فتح جنگ انٹرچینج سے تھوڑا آگے شدید شیلنگ جاری ہے۔ ’آگے اور پیچھے دونوں طرف سے پولیس شیلنگ کر رہی ہے۔‘

دوسری جانب جنوبی اضلاع کا قافلہ چار بجے سے ہکلہ انٹرچینج پر پشاور کے قافلے کا انتظار کر رہا ہے۔

ابھی تو آدھے لوگ بھی نہیں نکلے ہیں: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ابھی تو آدھے لوگ بھی نہیں نکلے ہیں۔

پیر کی صبح شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’گردونواح والے خیبر پختونخوا کے قافلے کے پہنچنے کے انتظار میں ہیں۔

ابھی آج تو آدھے لوگ بھی نہیں نکلے ہیں صبح تازہ دم اور پہنچیں گے گردونواح والے انتظار میں ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے قافلے اسلام آباد کی حدود تک آئیں تو جہم چکوال دینہ سوہاوہ مندرہ روات گوجر خان ٹیکسلا واہ کینٹ حسن ابدال والے آ کر ملیں گے، ان کی فورس کو تھکا تھکا کر بھگائیں گے۔‘

اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے روزانہ 190ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

اتوار ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ نے نقصانات سے متعلق ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق اپوزیشن کے احتجاج سے جی ڈی پی کو 144 ارب کا روزانہ نقصان ہوتا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ برآمدات میں کمی سے روزانہ 26 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہونے سے تین ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سے صرف وفاق کا یومیہ نقصان 190 ارب روپے ہے اور صوبائی نقصانات زیادہ ہیں۔

خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلے پنجاب کی حدود میں داخلپاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے لیے خیبر پختوانخوا سے آنے والے تمام قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے سب سے بڑے قافلے کی قیادت وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کا قافلہ عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں پنجاب کی حدود میں داخل ہوا۔

عمر امین کے قافلے میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، کرک اور بلوچستان سے آئے ہوئے قافلے شامل ہیں۔ اسی قافلے میں میانوالی کے قافلے بھی شامل ہیں، یہ قافلہ براستہ میانوالی موٹر وے پہنچ رہا ہے۔

ہزارہ ریجن کا قافلہ ہری پور ٹیکسلا روڈ سے ہوتے ہوئے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.