لائیو: پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں کا امکان، سی آئی اے سینٹر سب جیل قرار

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وفاقی حکومت کے انتباہ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کل پشاور سے روانہ ہونے والا احتجاجی قافلہ آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ 

اس وقت خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کا قافلہ ٹیکسلا پہنچ چکا ہے۔ ہکلہ انٹرچینج پر ساؤتھ ریجن اور بلوچستان کے قافلے بھی شامل ہوں گے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنوں کو 26 نمبر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں انویسٹی گیشن ایجنسی کا سینٹر سب جیل قرار تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے پیش نظر اسلام آباد میں قائم کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینٹر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو اس سینٹر میں رکھا جائے گا۔ احتجاجی قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے پر مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں پولیس نے اس کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے گذشتہ شب سے اب تک مختلف کارروائیوں میں پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

’گنڈاپور غائب، بشریٰ بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں‘پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ’علی امین گنڈاپور غائب ہوگئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں۔‘

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’مظاہرین کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار کی جان چلی گئی۔ اطلاعات مل رہی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریاست اپنی آئی پر آ گئی تو آپ کو پتہ ہے کہ کیا ہوگا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پی ٹی آئی کے احتجاج میں 70 پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔ ایس پی سرگودھا سمیع اللہ کی ٹانگ پر گولی ماری گئی جبکہ کٹی پہاڑی موٹروے کانسٹیبل واجد کو ایک گولی گردن ایک بازو پر لگی ہے حالت تشویشناک ہے۔‘

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس والوں کی جانیں کیا اتنی سستی ہیں کہ مار دیا جائے؟ انہیں نو مئی پارٹ ٹو چاہیے اس کے بغیرانہیں چین نہیں آئے گا۔‘

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’ان لوگوں کا ایجنڈا ہے کہ ریاست بھی گولیاں چلائے۔ ہمیں ان کا منصوبہ معلوم ہے کہ انہوں نے حالات خراب کرنے ہیں۔ ان سے مذاکرات کرنے سے انہیں مزید شہ ملے گی۔

انہوں نے بشریٰ بی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ اپنے بچے بچا رہی ہیں اور دوسروں کے بچے مروا رہی ہیں۔ میں انہیں سیاست میں خوش آمدید کہتی ہوں۔‘

 

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے عمران خان سے ملاقات کی۔

’بیرسٹر گوہر بانی چیئرمین کا اہم پیغام عمران خان کی اہلیہ اور علی امین گنڈاپور کو پہنچائیں گے۔‘

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، کال آف والی بات نہیں ہے، مذاکرات چل رہے ہیں، جو بات ہو گی، بتائیں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.