لائیو: پی ٹی آئی کے مزید کارکنان کی گرفتاریوں کا امکان، سی آئی اے سینٹر سب جیل قرار

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور وفاقی حکومت کے انتباہ کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے قافلے اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں گذشتہ روز پشاور سے روانہ ہونے والا احتجاجی قافلہ آج اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔

اس وقت تحریک انصاف کا قافلہ موٹروے ٹول پلازہ کراس کر کے 26 نمبر چونگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنوں کو 26 نمبر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں انویسٹی گیشن ایجنسی کا سینٹر سب جیل قرار تحریک انصاف کے مزید کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے پیش نظر اسلام آباد میں قائم کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سینٹر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے مظاہرین کو اس سینٹر میں رکھا جائے گا۔ احتجاجی قافلوں کے اسلام آباد پہنچنے پر مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف شہروں میں پولیس نے اس کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے گذشتہ شب سے اب تک مختلف کارروائیوں میں پی ٹی آئی کے 400 سے زائد کارکنان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی احتجاج کے دوران شیل لگنے اور پُل سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالغنی آفریدی کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ کی ہلاک پولیس کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ کے قریب مبینہ طور پر مظاہرین کے تشدد سے ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔‘

’گنڈاپور غائب، بشریٰ بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں‘پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ’علی امین گنڈاپور غائب ہوگئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں۔‘

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’مظاہرین کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار کی جان چلی گئی۔ اطلاعات مل رہی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ریاست اپنی آئی پر آ گئی تو آپ کو پتہ ہے کہ کیا ہوگا۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’پی ٹی آئی کے احتجاج میں 70 پولیس اہلکار شدید زخمی ہیں۔ ایس پی سرگودھا سمیع اللہ کی ٹانگ پر گولی ماری گئی جبکہ کٹی پہاڑی موٹروے کانسٹیبل واجد کو ایک گولی گردن ایک بازو پر لگی ہے حالت تشویشناک ہے۔‘

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’ان لوگوں کا ایجنڈا ہے کہ ریاست بھی گولیاں چلائے۔ انہیں نو مئی پارٹ ٹو چاہیے اس کے بغیرانہیں چین نہیں آئے گا۔ ان سے مذاکرات کرنے سے انہیں مزید شہ ملے گی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.