اسد صدیقی کا شوبز انڈسٹری سے متعلق بڑا انکشاف

image

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں رنگ روپ اور تعلقات کی بنیاد پر کاسٹنگ کی جاتی ہے۔

حال ہی میں اسد صدیقی ایک شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے، پروگرام میں گفتگو کے دوران اسد صدیقی نے پاکستانی انڈسٹری اور اس کے مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اکثر لوگ ایک دوسرے کے سامنے میٹھے بول بولتے ہیں لیکن پیٹھ پیچھے برائی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اب اداکاروں کے ساتھ گھلنے ملنے سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔

اسد نے انڈسٹری میں غلط کاسٹنگ کے رجحان پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکثر لوگوں کو ان کی رنگت یا دوست ہونے کی بنیاد پر کاسٹ کیا جاتا ہے، جو کہ میرٹ کے خلاف ہے اور یہ خامی اسکرین پر بھی واضح نظر آتی ہے۔

اداکار نے انڈسٹری میں بہتری کے لیے آڈیشنز کے عمل کو متعارف کرانے کی تجویز دی اور ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں خود پروڈکشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسد صدیقی کی اہلیہ زارا نور عباس، بُشریٰ انصاری اور اسما عباس کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ اسد کے چچا عدنان صدیقی بھی پاکستان شوبز کے بڑے ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ زارا خود بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں اور اسد صدیقی نے بھی اپنی محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے۔

ان دونوں کی خوبصورت جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.