عمران خان کے حکم تک ہم نے واپس نہیں جانا: علی امین گنڈاپور

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم ڈی چوک پہنچ گئے ہیں لیکن عمران خان کا جب تک حکم نہیں آنا ہم نے واپس نہیں جانا۔

ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت نے فسطائیت شروع کر رکھی ہے لیکن ہم نے پرامن دھرنا دینا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس ملک کو آزاد کرانے نکلے ہیں، کسی کا باپ بھی اپنے فیصلے ہم پر مسلط نہیں کرسکتا۔

دوران خطاب وزیراعلیٰ نے نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کا لہو گرمایا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قافلے اسلام آباد میں ڈی چوک تک پہنچ چکے ہیں جبکہ فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی وفد ایک سے زائد مرتبہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.