اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے، مریم اورنگزیب

image

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیمی نصاب میں اسموگ کو شامل کیا ہے۔

مریم اورنگزیب اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق مختلف اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اسموگ ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی کم از کم 10 سال لگیں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے ای میس ٹرانزٹ پروگرام پر کام کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں نرمی کردی

ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کیلکولیشن کے لیے 6 اے کیو آئی مانیٹرز لگائے ہیں، فیکٹریوں کو امیشن کنٹرول سسٹم کی تنصیب کے لیے معاونت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 60 فیصد سبسڈی پر ایک ہزار سپر سیڈرز دیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.