مریم نفیس کا اپنے شوہر سے متعلق حیران کن انکشاف

image

مقبول اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ان سے زیادہ خرچ کرتے ہیں جب کہ وہ نہیں بلکہ شوہر ان سے ڈرتے ہیں۔

مریم نفیس نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے چند ہی دوست ہیں جو پہلے سے ہی ان کے دوست تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ ہر کوئی ہر کسی کا دوست نہیں ہوتا، ہر کسی سے مختلف تعلقات ہوسکتے ہیں لیکن دوستی نہیں ہو سکتی۔

اداکارہ کے مطابق لازمی نہیں کہ ساتھ کام کرنے والے افراد بھی دوست ہوں، وہ اچھے کام کرنے والے ساتھی ہوسکتے ہیں لیکن دوست نہیں ہوسکتے۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں خاندان اور ایک دوسرے سے انتہائی مخلص دوستی والی کوئی بات نہیں، تصاویر اور ویڈیوز میں صرف دکھاوا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کے جو چند دوست ہیں، وہ ان کے پہلے سے ہی دوست تھے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک بار انہیں فلم میں کام پیش کش ہوئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھری تھی لیکن کورونا کی وجہ سے مذکورہ فلم ہی نہ بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ اب اگر انہیں فلم میں کام کی پیش کش ہوگی تو وہ ضرور کام کریں گی لیکن ان کی خواہش ہے کہ انہیں فلم میں کامیڈی کردار ملیں تو اچھا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں اور انہوں نے بہت سارے دوستوں سے پوچھا ہے کہ وہ بیویوں سے کیوں کرتے ہیں؟ اس پر مرد بتاتے ہیں کہ وہ بیویوں کے مزید ڈرامے برداشت نہیں کرنا چاہتے، اس لیے پہلےہی ڈر جاتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مریم نفیس نے کہا کہ عمر کی پرواہ کیے بغیر اچھا شریک حیات مل جانے پر شادی کرلینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اچھے ساتھی ملنے پر عمر کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ غلط جگہ پر شادی کرنا نہ صرف جسمانی بلکہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل بھی پیدا کرتی ہے، اس لیے دیکھ بھال کر اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.