راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا مقدمہ، اداکارہ شلپا شیٹی کے گھر پر ’پولیس کا چھاپہ‘

image
شلپا شیٹی کے ممبئی میں واقع گھر میں فحش مواد اور منی لانڈرنگ کیس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کی اداکارہ کے وکیل نے تردید کر دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی کے وکیل نے ایسے تمام دعوؤں کو حقائق کے برخلاف قرار دیا ہے۔

شلپا شیٹی کے وکیل پشانت پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میڈیا میں ایسی خبریں آرہی ہیں کہ میری کلائنٹ شلپا شیٹھی کندرا پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ مارا ہے، یہ خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں۔‘

وہ اپنی بات جاری رکھتے ہووئے مزید کہتے ہیں کہ ’شلپا شیٹی کندرا کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا کیونکہ ان کا کسی بھی قسم کے جرم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’راج کندرا تحقیقات میں حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔‘

اس سے قبل انڈین نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جمعے کے روز شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری شخصیت راج کندرا کے گھر اور مختلف کاروباری مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام نے چھاپے مارے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ادارے کی جانب سے حالیہ کچھ دنوں میں راج کندرا کے 15 کاروباری اور رہائشی مقامات پر متعدد چھاپے مارے گئے ہیں۔

ای ڈی حکام راج کندرا کے خلاف سنہ2017 کے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں شواہد حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کرنے سمیت منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب انڈین روپے کا نقصان ہوا۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)

راج کندرا کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری افراد کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

راج کندرا کے خلاف مذکورہ کیس کے علاوہ منی لانڈرنگ اور فحش فلمیں بنانے اور ان کی غیر قانونی طریقے سے ترسیل اور متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے پھیلاؤ کے کیسز بھی درج ہیں اور ان کی سماعتیں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیرقانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی سنہ2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے۔

راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد ماڈلز کو ان کی خواہش اور رضامندی کے بغیر فحش فلمیں فلمانے کے لیے بلیک میل بھی کیا جب کہ انہوں نے فحش فلموں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ سمیت دیگر ممالک تک پھیلایا۔

اس کے علاوہ ان پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں اور ماضی میں تفتیشی ادارے ان کے گھر سمیت مختلف کاروباری مقامات پر چھاپے بھی مار چکے ہیں جب کہ ان کی کچھ جائیداد بھی ضبط کی جا چکی ہے۔

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.