منال خان نے شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کی وجہ بتادی

image

اداکارہ منال خان شادی اور پھر بچے کی پیدائش کے بعد تقریباً تین سال سے ڈراما اسکرین سے غائب ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اسکرین سے غائب رہنے پر کھل کر بات کی۔

منال خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد خود میں آنے والی تبدیلیوں سمیت شوبز میں واپسی پر بھی بات کی۔

پروگرام کے دران منال خان نے بچے کی پیدائش کے بعد اپنے سنجیدہ ہونے پر بھی بات کی اور کہا کہ والدہ بننے کے بعد ان میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں اور وہ پہلے سے زیادہ سمجھدار ہوئی ہیں۔

شوبز میں واپسی کے سوال پر منال خان نے کہا کہ وہ خود سے ہر روز یہی سوال کرتی ہیں کہ وہ کب دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر روز خود کو یہی تسلی دیتی ہیں کہ وہ ایک نہ ایک دن ٹی وی اسکرین پر واپسی ضرور کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق ان کا ٹی وی اسکرین پر واپسی کا منصوبہ ہے لیکن فوری طور پر شاید وہ ڈراموں میں واپسی نہ کریں، انہیں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

منال خان نے بتایا کہ چوں کہ ابھی ان کا بیٹا کم عمر ہے، انہیں لگتا ہے کہ ابھی وہ بچے کو چھوڑ نہیں سکتیں، اس لیے وہ مزید کچھ وقت کے لیے شوبز میں واپسی نہیں کریں گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لیکن وہ ڈراموں کو دیکھتی ہیں، اس وقت تمام اداکارائیں بہترین کام کر رہی ہیں۔

کون سی اداکارہ سب سے بہترین کام کر رہی ہیں؟ کہ سوال پر منال خان نے کہا کہ تمام اداکارائیں بہترین جا رہی ہیں، تاہم ہانیہ عامر سب سے زیادہ بہتر کام کر رہی ہیں۔

منال خان کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھا کام کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ ماضی کے مقابلے زیادہ سمجھدار بھی ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ منال خان کو آخری بار 2021 کے وسط میں ایک ٹیلی فلم میں دیکھا گیا تھا، اس سے قبل اسی سال کے آغاز میں وہ ایک ڈرامے میں بھی دکھائی دی تھیں۔

بعد ازاں اداکارہ ستمبر 2021 میں ماڈل و اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور ان کے ہاں کے ہاں نومبر 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جوڑے نے بیٹے کا نام محمد حسن اکرام رکھا تھا۔

شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد منال خان شوبز انڈسٹری سے دور ہوگئی تھیں اور اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ مزید کچھ وقت تک شوبز میں واپسی نہیں کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.