حکومت نے سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواست جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستین جمع کرانے کی کل آخری تاریخ تھی تاحال سرکاری اسکیم کیلئے 63400 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیعسرکاری حج کیلئے 89 ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں، سرکاری حج کیلئے قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہونا تھی۔درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اور پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔