125 رکنی جرگہ کرم پہنچ گیا ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ

image

کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ کرم کی مرکزی شاہراہ کو محفوظ ا ور پرامن بنایا جائے۔

کرم میں 10 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، راستوں کی بندش سے اشیائے خوردونوش کی قلت برقرار

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کی سکیورٹی کیلئے 400 ایکس سروس مین کی بھرتی کی جائے،ایکس سروس مین میں 350 سپاہی اور50 ہیڈ کانسٹیبلز ہوں گے۔

آئی جی نے کہا کہ ایکس سروس مین کی بھرتی رواں اور اگلے مالی سال کیلئے کی جائے ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال کریں ،  بھرتی کا عمل مکمل ہوتے ہی مین شاہراہ پر پولیس پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

کرم میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود لڑائی جاری ، مزید 5 افراد جاں بحق

دوسری جانب ضلع میں امن کے قیام کے لیے 125 رکنی پشتون امن جرگہ کُرم پہنچ گیا ، جرگہ فریقین کے عمائدین سے ملاقات کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.