شام کے مستقبل کا اختیار صرف شام کے عوام کو ہے: ایران

image

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران شام کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، شام کے مستقبل کا اختیار صرف شام کے عوام کو ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی کا کہنا ہے کہ فوجی تنازعات کا خاتمہ، دہشتگرد کارروائیوں کو روکا جائے، شام کے سیاسی تصفیے کیلئے ایران عالمی میکنزم کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور شام کے درمیان دوستانہ تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے کہا کہ شام میں ایرانی سفارتخانے کے تمام عملہ، بشمول سفیر، خیریت سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے عملے کی سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.