شاہ رخ نے مداح کی شادی میں شرکت کا کتنا معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف

image

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوالات کیے کہ دُلہا دُلہن کوئی معروف شخصیات نہیں تھیں پھر بھی شاہ رخ نے اس شادی میں شرکت کی تو ضرور انہوں نے کوئی معاوضہ لیا ہوگا۔

انسٹاگرام پر ایک میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں شاہ رخ دُلہن کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور پرفارم کررہے ہیں جب کہ اداکار نے دُلہن کی تعریف بھی کی۔

اسی ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اس شادی میں شرکت کے شاہ رخ نے کتنے پیسے لیے ہوں گے۔

جواب میں میک اپ آرٹسٹ نے کہا شاہ رخ ان کے فیملی فرینڈ ہیں، اس لیے انہوں نے کوئی رقم وصول نہیں کی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ نے یقیناً کروڑوں وصول کیے ہوں گے کیونکہ اداکار شادیوں میں بغیر معاوضہ لیے نہیں جاتے۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts