اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جاری، غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان

image

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ میں ہونے والے تازہ حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور حماس کے 10 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم نہیں کریں گے، ایسا کیا تو حماس دوبارہ قوت پکڑ کر حملے شروع کر دے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز سماعت زیر زمین بنکر میں قائم عدالت میں ہوئی، عدالت کے باہر اسرائیلیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.