بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ اہم معاہدہ منسوخ کر دیا

image

بنگلا دیش کی انٹرنیٹ ریگولیٹر اتھارٹی نے اقتصادی فائدہ نہ ہونے پر بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی انٹرنیٹ ریگولیٹر اتھارٹی نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو بینڈوتھ کی فراہمی کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر کام کرنے کے منصوبے کو ختم کر دیا ہے۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ انٹرنیٹ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ سے کوئی خاص معاشی فائدہ نہیں ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اس معاہدے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ بھارت کے لیے اس کے شمال مشرقی خطے کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کو بڑھانے کے لیے اہم تھا۔ تاہم بنگلادیش کے اس اقدام سے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور انٹرنیٹ خدمات کی رفتار سست ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.