شکیل صدیقی کے شاہ رخ خان سے متعلق حیران کن انکشافات

image

پاکستانی کامیڈین شکیل صدیقی نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ گزارے وقت کا ذکر کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات پر روشنی ڈالی۔

ایک تازہ انٹرویو میں شکیل صدیقی نے بتایا، "شاہ رخ خان کے پاکستان کے بارے میں بہت خوشگوار خیالات ہیں، اور آج بھی ان کے کئی رشتہ دار پشاور میں مقیم ہیں، جن میں ان کے کزنز شامل ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی ملاقات شاہ رخ کے ساتھ کسی ٹی وی شو پر نہیں بلکہ نیوجرسی کے قریب ایک شو کے دوران ہوئی۔

شکیل صدیقی کے مطابق، "یہ وہی شو تھا جہاں شاہ رخ خان نے ذکر کیا تھا کہ انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا تھا۔ ہم دونوں نے اس شو میں شرکت کی تھی۔ وہ ایک اداکار کے طور پر وہاں موجود تھے اور میں ایک کامیڈین کے طور پر۔ اس کے بعد ہم نے کئی اور شوز میں ایک ساتھ کام کیا۔"

شکیل نے مزید بتایا کہ ایک تیسرے شخص نے دونوں کو ملوایا لیکن شاہ رخ خان نے خود آگے بڑھ کر شکیل سے ملاقات کی اور ان کی تعریف کی۔ شکیل نے کہا، "اتنے بڑے انسان ایسے ہی نہیں بنتے، پہلے دوسروں کو عزت دی جاتی ہے، تبھی خود کو عزت ملتی ہے۔"

شکیل صدیقی نے شاہ رخ کی اداکاری کی مخصوص انداز میں نقل بھی کی اور بتایا کہ سپر اسٹار خود اس قسم کی نقل کے مداح نہیں ہیں۔ شکیل نے کہا، "وہ کہتے تھے، 'میں ایسا کب کرتا ہوں؟' اور میں جواب دیتا، 'آپ کرتے تھے، لیکن شاید آپ کو یاد نہیں۔"

انٹرویو کے اختتام پر، شکیل نے کہا کہ اگر انہیں دوبارہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور جائیں گے۔ ان کے الفاظ میں، "میں ایک فنکار ہوں۔ میرا کام پل بنانا ہے، آگ لگانا نہیں۔"


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts