لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے بہترین میزبانی کی۔ اور چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ چین کی لیڈر شپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اور چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لیے مشعل راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد
مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی پالیسیاں اہم ہیں۔ اور چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔ دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے چین کے ماڈل کو اپنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کامرکز بنائیں گے۔ پاکستان اور چین کے دہائیوں پرانے مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ اور پنجاب بزنس کونسل دونوں ملکوں کے درمیان اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چینی حکومت کی مہمان نوازی پر بے حد شکر گزار ہوں۔ اور چین کے دورے میں ماحولیات کی بہتری کے لیے تربیتی پروگرام سے متعلق گفتگو ہوئی۔ جبکہ آئی ٹی، زراعت، اے آئی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کی سیاحت، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔