راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی۔ استغاثہ کی جانب سے عمر تنویر بٹ، ذاکر اللہ محمد عاصم، سکندر مرزا، علی امین گنڈا پور، تیمور مسعود۔ سعد علی خان، زوہیب خان افریدی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی گئی۔
استغاثہ نے میجر طاہر صادق، عظیم اللہ خان، محمد لطاسب ستی، مخدوم زین قریشی، فہد مسعود، شہباز احمد۔ کنول شوزب، چوہدری آصف علی، سینیٹر شبلی فراز، کرنل شبیراعوان، مہر محمد جاوید، ناصر محفوظ، منیر راجہ راشد حفیظ چوہدری اور بلال اعجاز کی ضمانت منسوخی کی بھی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 25 غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔
شیرین مزاری، سابق رکن صوبائی اسمبلی راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکراللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید اور چودھری آصف سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، جسٹس منصور علی شاہ
شاہ محمود قریشی، کرنل اجمل صابر راجہ اور سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔ اور ہماری 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے۔ درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد فرد جرم شیٹ پر دستخط کریں گے۔
عدالت نے آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان کو طلب کیا تھا۔ مجموعی طور پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں 98 ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ جبکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل ملزمان کی تعداد 119 ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 61 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 89 رہنماؤں اور کارکنان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔