ضد نہ کریں، 18600 مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوچکے، طاہر اشرفی

image

چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہراشرفی نے کہا ہے کہ کسی کوضد نہیں کرنی چاہیے18600 مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوچکے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہراشرفی نے کہا کہ معاہدہ مفتی تقی عثمانی اورمفتی منیب کی جانب سے حکومت کے ساتھ کیاگیا،یہ لوگ معاہدے کوچھوڑکرسوسائٹی ایکٹ کی طرف جانا چاہتے ہیں توان کی مرضی ہے۔

آصف زرداری ہمارے بھائی ہیں،ایوان صدر بتائے آخر اعتراض کیوں، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ڈرتے ہیں مولانا لوگ لے آئیں گے، اگر18 ہزار600 مدارس د س دس لوگ بھی لےآئے توکیا ہوگا، کوئی مدارس کی آزادی اورخودمختاری سے نہیں کھیل سکتا۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  مدارس کے 15 بورڈ ہیں، پانچ کواعتماد میں لیں اوردس کوچھوڑدیں، کسی نے ان کا نصاب تبدیل نہیں کرایا، حکومت سے کہتے ہیں جوبھی قانون سازی کرنی ہے10 بورڈزکواعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کہنا چاہتے ہیں لاکھوں طلبہ اورہزاروں مدارس کامعاملہ ہے، مولانا کے لیے جوبھی قانون بنائیں لیکن قانون کے تحت ہمارے نظام کونہ چھیڑا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.