آصف زرداری ہمارے بھائی ہیں،ایوان صدر بتائے آخر اعتراض کیوں، فضل الرحمان

image

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے کوئی جھگڑا نہیں، وہ ہمارے بھائی ہیں، ایوان صدر بتائے آخر اعتراض کیوں ہے، ایوان صدر بتائے خلاف قانون اقدامات کیوں اٹھائے؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے حکومت کی طرف سے لایا گیا ڈرافٹ منظور کیاتھا،26ویں ترمیم کے موقع پر وعدہ کیاگیا بل پاس کریں گے اور وہ کیاگیا،حکومت نے بل پیش اور منظور ہونے تک کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

ڈھائی کروڑ سے زائد بچوں کا اسکول سے باہر ہونا پریشان کن ہے، شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جھگڑا کھڑا کردیاکہ بل پر بڑے اعتراضات ہیں، مدارس بل متنازعہ نہیں،پارلیمنٹ نے منظوری دی ہے، ہم نے اپنا واضح پیغام دے دیاہے،منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے ورنہ میدان ہمارے پاس بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماراموقف آئین اور قانون کے مطابق ہے، حکومت کا موجودہ موقف کسی دلیل کے مطابق نہیں، ہماری شکایت حکومت سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو خوب پتہ ہے کہ ہم سے ہنسی مسکراہٹ میں بات نہیں منوائی جاسکتی، ملک میں استحکام اور امن کی ضرورت ہے، ہم نے بہت اچھا پیغام دے دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.