خوشی اور جذبات کا لمحہ!! جوان بیٹوں کی آنکھیں ماں کو دلہن بنا دیکھ کر نم ہوگئیں۔۔ سوشل میڈیا پر مثالی شادی کی تعریفیں

image

"ان عورتوں کے لیے جو زندگی اور محبت کو دوسرا موقع دینے کا حوصلہ رکھتی ہیں"

یہ الفاظ شادی کی ایک فوٹوگرافر شایان آثر کے ہیں، جنہوں نے ایک انتہائی جذباتی لمحے کو کیمرے میں محفوظ کیا اور اس تجربے کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ شایان کا کہنا تھا کہ؛

11 سالوں میں یہ میری زندگی کا سب سے زیادہ جذباتی لمحہ تھا۔ ایک سنگل ماں کی بیٹی ہونے کے ناطے، میں جانتی ہوں کہ پاکستانی معاشرے میں یہ سفر کتنا مشکل ہوتا ہے۔ مگر عائشہ کو ان کے نکاح کے دن دلہن کے روپ میں دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں۔

میں نے عائشہ کو مشورہ دیا کہ وہ شادی سے چند دن پہلے روایتی فرسٹ لک کے بجائے، ایک خاص فرسٹ لک اپنے بیٹوں کے ساتھ رکھیں۔ جب ان کے بیٹوں نے اپنی ماں کو دلہن کے روپ میں دیکھا تو وہ خوشی اور جذبات سے بھر گئے۔ یہ لمحہ محبت، قبولیت اور حمایت کا ایسا مظہر تھا جسے دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔

بیٹوں کا ماں کے لیے جذبہ:

پاکستان میں شادی ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، اور خاص طور پر دوسری شادی ایک عورت کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں۔ سنگل ماں کے طور پر زندگی گزارنا پہلے ہی ایک مشکل راستہ ہے، مگر اپنی زندگی کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دکھانا ایک بڑی جیت ہے۔

عائشہ کی کہانی:

عائشہ کی شادی کا یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں دونوں بیٹوں نے اپنی والدہ کے لیے محبت اور سپورٹ کا ایسا مظاہرہ کیا کہ لوگ داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے بیٹوں کے سہارے زندگی کا نیا باب شروع کرنا واقعی اللہ کا ایک انمول تحفہ ہے۔

دوسری شادی کا حوصلہ:

پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں خواتین کو 26 سال کی عمر کے بعد شادی کے لیے "بڑی عمر" کا طعنہ دیا جاتا ہے، وہاں عائشہ جیسی خواتین ایک مثال ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ عورت کسی بھی عمر میں اپنی خوشیوں کا حق رکھتی ہے، اور اس میں ان کے بیٹوں کی محبت نے سونے پر سہاگہ کردیا۔

خوابوں کو حقیقت بنانے والی مائیں:

یہ شادی نہ صرف عائشہ کی ہمت اور حوصلے کی کہانی ہے بلکہ ان بیٹوں کی محبت اور احترام کا ثبوت بھی ہے جو اپنی والدہ کے چہرے پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ لمحہ معاشرے کے لیے ایک پیغام ہے کہ عورتوں کی خوشی اور خوابوں کو نظر انداز نہ کریں۔

"اللہ ہر ماں کو ایسے بیٹے عطا کرے، جو ان کی خوشی کو اپنی ترجیح بنائیں، اور ہر عورت کو عائشہ جیسا حوصلہ دے کہ وہ اپنی زندگی کو نئے انداز سے جینا شروع کرے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.