آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی وجہ بتادی؟

image

 

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے طلاق کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں آغا علی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے طلاق کے اعتراف کے بعد پہلی بار اس حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ طلاق کو اب تقریباً ڈیڑھ سال سے زائد ہو گیا ہے میں اس حوالے سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہوں گا کیونکہ وہ (حنا الطاف) اِس وقت سامنے نہیں ہے، جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ میری رائے میں ہر کہانی مختلف ہے، ہر لڑکا الگ ہے ہر لڑکی الگ ہے، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ ہمارا مقدر تھا، اسی وجہ سے ہم نے مہذب راستہ اختیار کر کے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ کبھی بھی مشکل فیصلہ نہیں تھا کیونکہ میں وہ لڑکا ہوں جو گھر کے کام کرنا جانتا ہوں، میں خود کفیل ہوں، مگر مجھے لگتا ہے کہ رشتے میں صرف ایک شخص کی کوششوں سے نہیں چلتے، اس کے لیے دونوں کو کوشش کرنا ہوتی ہے ورنہ شادیاں ناکام ہو جاتی ہیں۔

اداکار کے مطابق شادی کے بندھن میں دونوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو اہمیت دیں، انہیں معمولی نہ سمجھیں اور ہمارے معاشرے میں 99 فیصد شادیاں اسی لیے ختم ہوتی ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔

آغا علی نے نوجوانوں اور شادی کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی فیصلہ کریں تو سوچ سمجھ کر کریں کہ آپ ذہنی طور پر تیار ہیں یا نہیں، اگر آپ کسی رشتے میں بندھ گئے ہیں تو پھر اپنی 100 فیصد کوشش کریں کہ رشتہ نبھائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر 100 فیصد کوشش کر بعد بھی یہ رشتہ نہیں چل رہا تو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے الگ ہو جانا بہتر ہے۔

یاد رہے کہ آغا علی نے 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کی تھی پھر 2022ء میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔

بعد ازاں اس جوڑے نے اپنی علیحدگی کی خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی رکھی تاہم چند ہفتوں قبل آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کی تصدیق کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts