منشیات کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں مگر وِکی گوسوامی سے منسلک رہی: ممتا کلکرنی

image

انڈین اداکارہ ممتا کلکرنی نے 25 سال بعد ممبئی واپس آنے اور وکی گوسوامی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا ڈرگز (منشیات) کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ میں ان لوگوں سے کبھی نہیں ملی۔ لیکن 1996 میں وکی گوسوامی سے منسلک تھی۔‘

انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’اس کے بعد میرا روحانی سفر شروع ہوا اور اس دوران میری زندگی میں ایک گرو آیا۔

ممتا کلکرنی کا کہنا تھا کہ ’میں بالی ووڈ کے لیے واپس نہیں آئی ہوں اور میں ایک اداکارہ کے طور پر واپسی کا ارادہ نہیں رکھتی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’وکی نے مجھے اس وقت فون کیا جب وہ دبئی کی جیل میں تھا اور مجھ سے ملنے کا کہا۔ اس کے بعد میں پوجا میں مگن ہو گئی اور جب وہ 2012 میں جیل سے باہر آیا تو میری شادی یا محبت کی سب خواہشات اس وقت تک پوری ہو چکی تھیں۔‘

’پھر وہ کینیا گیا اور میں تقریباً 2012-2013 میں کمبھ میلے کے لیے انڈیا گئی، میں دس دن کے لیے دبئی سے سیدھی الہ آباد گئی اور پھر واپس دبئی چلا گئی۔‘

2017 میں، تھانے پولیس نے اداکارہ ممتا کلکرنی اور ڈرگ لارڈ وکی گوسوامی کے خلاف منشیات کی سمگلنگ کے معاملے میں ایک وارنٹ جاری کیا تھا جس کی بنیاد پر چارج شیٹ دائر کی گئی۔

جنوری میں گوسوامی، ابراہیم اور بکتاش آکاشا کے ساتھ ساتھ غلام حسین کو کینیا سے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان تمام افراد کو نومبر 2014 میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے سٹنگ آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا جو خود کو کولمبیا کے منشیات فروش ظاہر کر رہی تھی

ممتا کلکرنی نے کہا کہ ’وکی جب کینیا میں تھا تو میں ایک یا دو بار اس سے ملنے گئی اور دبئی واپس آگئی، اس پر پہلے ہی کینیا میں الزامات لگ چکے تھے اور میں اس وقت اس کے ساتھ نہیں تھی۔ اب میں اس سے رابطے میں نہیں ہوں، میں نے اس سے آخری بار 2016 میں رابطہ کیا تھا۔‘

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا کہ وہ بالآخر ممبئی پہنچ گئی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انڈیا سے باہر ان کا سفر سنہ 2000 میں شروع ہوا تھا اور اب 2024 میں وہ بالآخر واپس آگئی ہیں۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ جب فلائٹ اترنے والی تھی تو دو دہائیوں میں پہلی بار اپنے ملک کو اوپر سے دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.