کانگو میں کرسمس کے لیے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔
حکام اور عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ شمال مشرقی کانگو میں دریائے بسیرا میں واقعہ پیش آیا ، ڈوبنے والوں میں سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر وزیر آباد سے گرفتار
حادثے کی جگہ سے پہلے دریا پر واقع آخری قصبے انگینڈے کے میئر جوزف جوزف کینگولنگولی نے کہا کہ مسافر کرسمس کے لیے گھر لوٹنے والے تاجر تھے۔مقامی رہائشی کے مطابق کشتی میں 400 سے زیادہ افراد سوار تھے۔
واضح رہے اکتوبر میں کم از کم 78 افراد جبکہ جون میں کنشاسا کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں 80 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔