معروف گلوکارہ کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

image

پنجابی لوک اور فوک گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر کو پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گلوکارہ کے شوہر نوید بلوچ کو شاہدرہ ٹاؤن میں اپنے محلے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔

گلوکارہ کے شوہر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ دائر کرکے ان کے شوہر نوید بلوچ کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا۔

مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نوید بلوچ اور دیگر اہل محلہ کے افراد میں لڑائی جھگڑا ہوا، جس دوران گلوکارہ کے شوہر نے فائرنگ کردی۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق جھگڑے کے دوران نوید بلوچ کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم نوید بلوچ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا، جنہیں رہا کرانے کے لیے نصیبو لال بھی تھانے پہنچی اور پوری رات تھانے میں گزاری۔

فوری طور پر نصیبو لال نے واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ متاثرہ فریقین کی جانب سے بھی تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.