کرینہ کپور کے مداح پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز سے ناراض کیوں؟

image

پاکستان کے نوجوان اداکار خاقان شاہنواز حالیہ عرصے میں اپنی ایک خواہش کے اظہار کے باعث سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے کچھ دن قبل جیو ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی، جہاں ایک مداح کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ کس کردار میں کام کرنا پسند کریں گے؟

اس سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ وہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کے کردار کے لیے فٹ ہو سکتے ہیں اور انہیں اگر کرینہ کپور کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا تو وہ ان کے بیٹے کا کردار نبھائیں گے۔

ان کی جانب سے مزید یہ بھی کہا گیا کہ ’کرینہ جی کافی بڑی ہیں میں ان کا بیٹا ہی بن سکتا ہوں۔‘

خاقان شاہنواز کے اس بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کرینہ کپور کے مداحوں کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ خاقان شاہنواز نے کرینہ کپور کو عمر کا طعنہ دیا ہے۔

کرینہ کپور کے ایک مداح کی جانب سے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ’یہ شخص صرف اپنے آپ سے بھرا ہوا ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا ’یہ شخص خود پسندی کا شکار ہے۔‘ جبکہ ایک مداح کا کہنا تھا کہ ’پر ان کو کام دے کون رہا ہے بالی وڈ میں؟‘

کرینہ کپور کے ایک اور مداح کی جانب سے لکھا گیا کہ ’اس نے ایکٹنگ کی ٹرینگ نہیں لی، میڈیا ٹرینگ کہاں سے لیتا۔‘

اسی طرح سے ایک صارف کی جانب سے لکھا گیا ’انہیں نہیں معلوم کہ میڈیا میں سوالات کے جوابات کیسے دیے جاتے ہیں، اندسٹری میں سے کوئی بھی میڈیا کے سوالات کے درست طریقے سے جوابات نہیں دے پاتا۔‘

ایک اور مداح کی جانب سے لکھا گیا ’کرینہ کو پتہ بھی نہیں ہو گا یہ کون ہے، میں نے خود کبھی اس کا ڈرامہ نہیں دیکھا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.