وسیم عباس کا بابرہ شریف سے متعلق بڑا انکشاف

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ بابرہ شریف کے ساتھ کام کا تجربہ حالیہ انٹرویو میں بتا دیا۔

حال ہی میں وسیم عباس کو نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان دیکھا گیا، جہاں انہوں نے ماضی کے دنوں کو یاد کیا۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکار نے بتایا کہ ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی کرش تھیں اور بعدازاں ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے اپنی پروڈکشن کی ایک ہی فلم کی ہے، جس میں میرے مدمقابل اداکارہ بابرہ شریف تھیں، فلم کا نام ’منزل‘ تھا جو بہت کامیاب ہوئی تھی۔

انہوں نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میرے چچا نے مجھے بتا دیا تھا کہ وہ فلم منزل میں اداکارہ بابرہ شریف کے ساتھ مجھے کاسٹ کرنے والے ہیں۔ ان ہی دنوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ کابل کے دورے پر گیا تو اتفاقاً جس ریسٹورنٹ میں ہم کھانا کھا رہے تھے وہاں بابرہ شریف بھی آئی ہوئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک کاغذ پر بابرہ شریف کے لیے پیغام لکھ کر ویٹر کے ہاتھوں بھجوا دیا کہ ’میں بہت بڑے پروڈیوسر کا بیٹا ہوں اور میرے والد آپ کے ساتھ ایک فلم میں مجھے کاسٹ کرنے والے ہیں‘۔ بابرہ نے بھی وہ پیغام پڑھا اور مسکرا کر رکھ دیا، وہ تو میرا پہلا کرش تھیں لیکن بہت موڈی بھی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان کے ساتھ 14 فلمیں کیں لیکن پھر بھی میرے بابرہ شریف کے ساتھ تعلقات کبھی بھی شاندار نہیں رہے لیکن وہ کیمسٹری بنانے میں ماہر تھیں جو اداکاری میں ان کے کام آتی تھی۔ امید ہے کہ وہ اب بھی خیریت سے ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.