جب ہیما مالینی کے والد نے انہیں دھرمیندر سے ’دور رکھنے‘ کی کوشش کی

image

بالی وُڈ کی مشہور جوڑی ہیما مالینی اور دھرمیندر اُس وقت فلم انڈسٹری کے مشہور جوڑی بن گئے تھے جب انڈسٹری میں جوڑیوں کا کوئی خاص رواج نہ تھا۔

دھرمیندر نے پہلے پرکاش کور سے شادی کی تھی اور پرکاش سے ان کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول تھے۔

اس کے بعد انہوں نے ہیما مالینی سے شادی کی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئیں ایشا دیول اور آہانا دیول۔

شوبز کے حوالے سے رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ایک وقت ایسا آیا تھا جب ہیما مالینی کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ ’شعلے‘ کے اداکار دھرمیندر کے ساتھ اکیلے وقت گزاریں۔

اداکارہ نے چند سال قبل ایک انٹرویو میں یہ دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ ہیما مالینی اور دھرمیندر پہلی مرتبہ 1970 میں فلم ’تو حسین میں جوان‘ کے سیٹ پر ملی تھیں۔

وہ سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر لطف اندوز ہوتے تھے اور فلم کی شوٹنگ کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے۔

ہیما مالینی کے مطابق دھرمیندر ان کے لیے ’پہلی نظر کی محبت‘ تھے۔ دھرمیندر نے بھی اپنے ایک پرانے انٹرویو میں یہی کہا تھا لیکن وہ شک میں مبتلا تھے کیونکہ دھرمیندر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور بچوں کے والد بھی تھے۔

ہیما مالینی کے والد بھی دھرمیندر کے ساتھ ان کے رشتے کے مخالف تھے اور اپنے طریقے سے ان دونوں کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی کوشش بھی کرتے تھے۔

’بالی وڈ شادیاں‘ کی رپورٹ کے مطابق ہیما مالینی نے ’انڈین آئیڈل 12‘ کے سیٹ پر ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے والد ان کے ساتھ سیٹ پر گئے تاکہ ہیما مالینی اور دھرمندر کو اکیلے وقت گزارنے سے روک سکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.