جویریہ سعود کا مہر کتنا مقرر کیا گیا تھا؟ ویڈیو سامنے آگئی

image

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے 19 سال قبل ہونے والے اپنے نکاح کے خوبصورت اور دلچسپ لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

جویریہ نے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور نکاح کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپلوڈ کی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پراپنے پرانے اور خوبصورت لمحات کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے شادی کا روایتی فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے۔

   View this post on InstagramA post shared by Javeria Saud Qasmi (@javeria_saud_official)

اداکارہ نے ایک دوسری پوسٹ میں نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’یادگار لمحہ‘۔

اس ویڈیو میں جویریہ کا مقررکردہ حق مہر بھی معلوم ہوتا ہے جو 51 ہزار روپے تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جویریہ سعود کے ’ہاں‘ کہنے کے بعد قاضی صاحب اداکار سعود سے دلچسپ انداز میں بار بار ’ہاں‘ کہلوارہے ہیں۔ جس پر وہاں موجود مہمان بھی محظوظ ہورہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.