حادثے کا شکار آذربائیجان کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

image

گزشتہ روز قازقستان میں تباہ ہونے والے آذربائیجان کے مسافر طیارہ کا بلیک باکس مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

قازقستان کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراسیکیوٹر نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ طیارے کا بلیک باکس تلاش کی کوششوں کے دوران ملا۔

انہوں نے کہا کہ بلیک باکس مل گیا ہے اور اسے حادثے کے شواہد میں شامل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے میں 67 افراد سوار تھے جن میں 42 کا تعلق آذربائیجان سے تھا، بد قسمت جہاز میں 16 روسی، 6 قازق اور 3 کرغیز شہری بھی شامل تھے۔

حادثے کا شکار طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے تھے، حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.