پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تشکیل،ن لیگ کے چیف وہپ کا پی ٹی آئی کوتیسرا خط

image

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تشکیل کیلئے ن لیگ کے چیف وہپ نے  پی ٹی آئی چیف وہپ کوتیسرا خط لکھا ہے۔

طارق فضل چودھری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ پہلے2 خطوط میں آپ سے پی اے سی چیئرمین کیلئے 4 ممبران کا پینل مانگا ،حکومتی اتحاد کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کیلئے سنجیدہ کوشش کی گئی۔

وادی نیلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

4ناموں پر مشتمل پینل منگوانے کا فیصلہ حکومتی اتحاد کا مشترکہ ہے،حکومت چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کو دینا چاہتی ہے،اپوزیشن کو عہدہ دینے سے خود احتسابی کا عمل صاف و شفاف رہےگا۔

10ماہ گزرنے کے باوجود اپوزیشن نے ابھی تک پینل نہیں بھجوایا،بطور حکمران جماعت چیف وہپ مجھ پر اتحادی جماعتوں کا دباؤ ہے،حکومت اور اتحادی چیئرمین پی اے سی کیلئے جلد انتخاب کرانا چاہتےہیں۔

پاکستان کاآذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا

آپ کو ایک بار پھر گزارش ہے کہ 7 دن میں پینل بھجوایا جائے،اگر پینل 7 دنوں میں نہ بھیجا گیا تو حکومتی اتحاد چیئرمین پی اے سی کا فیصلہ کرے گا،چیئرمین کا انتخاب آئندہ ہفتے ہر صورت کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.