پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹر کامران غلام کی جنوبی افریقی وکٹ کیپر اور کگیسو ربادا سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سینچورین میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم محض 211 رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی تھی، پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے تھے۔
سنچورین ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، جنوبی افریقا کو دو رنز کی برتری
میچ کے دوران کامران غلام اور کگیسو ربادا کے درمیان اسوقت تلخ کلامی ہوئی جب سائیڈ اسکرین کے سامنے سے 2 افراد گزر رہے تھے تو بیٹر نے بالر کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ربادا بھڑک اٹھے اور دونوں کرکٹرز میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
بعدازاں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کائل ویرین اور کامران غلام کے درمیان بھی بحث ہوئی جس پر دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں، بعدازاں کامران غلام وکٹ گنوابیٹھے۔