چیف جسٹس یحیی آفریدی سےعارف والا بار وفود کی ملاقاتیں

image

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، متعدد بار ایسوسی ایشنز کی شرکت، چیف جسٹس کیساتھ ہونے والے بارزکے یادگاراجلاس میں بارایسوسی ایشن عارف والا کے وفد کی بھی بھرپور نمائندگی کی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کیساتھ  بار ایسوسی ایشن عارف والا کے وفد نے الگ ملاقات بھی کی، اس موقع پر جسٹس نعیم اختراعوان بھی موجود تھے۔

اسپیشل سینٹرل عدالت کا مونس الٰہی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے اقدامات کا حکم

بار ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت صدر بار چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سردار سکندر حیات ڈوگر نے کی ،وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی کو عارف والا بار آنے کی دعوت دی۔

وفد نے چیف جسٹس کو بار کے مسائل سے آگاہ بھی کیا، چیف جسٹس نے بار کے تمام مسائل سنے اورانہیں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.