معروف اداکارہ چل بسیں

image

1968 کی مشہور فلم رومیو اینڈ جولیٹ میں جولیٹ کا کردار ادا کرنے والی اولیویا ہسی ایزلے 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔

اولیویا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ اداکرہ 27 دسمبر کو اپنے گھر انتقال کر گئی۔ انہوں نے اپنے سوگواران میں 35 سالہ شوہر ڈیوڈ گلین ایزلے اور تین بچوں ایلکس، میکس اور اِنڈیا کو چھوڑا ہے۔

اولیویا 17 اپریل 1951 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہوئیں اور رومیو اینڈ جولیٹ کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

ان کا ادا کیا گیا جولیٹ کا کردار فلم بینوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts