طارق فضل چوہدری ، حنیف عباسی اور طلال چوہدری کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ

image

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے ضروری صلاح مشورے مکمل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، طلال چوہدری کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم شہباز شریف کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ اجلاس: مدارس رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس سمیت دو صدارتی آرڈیننسز کی منظوری

ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں وزراء اور مشیر کی کل پیر کے روز حلف برداری ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلمدانوں کی مجموعی تعداد 33 ہے۔ دو وزرائے مملکت ، تین خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.