پاکستان میں نئے سال کا آغاز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ

image
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

منگل کی رات کو جاری وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 96 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 258.34 روہے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے کا ضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252.10 سے بڑھ کر 252.66 ہوگئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں رد و بدل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتیں کو تعین کیا ہے۔

قیمتون کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ 

خیال رہے اوگرا کے نوٹیفکیشن میں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں جس کا مطلب ہے ان مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 دن سے جاری رہیں گی۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.