پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند

image

لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کا راج ، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اورایم تھری کو لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

دھند کے باعث گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 6 افراد موقع پر جاں بحق

موٹر وے ایم 4 دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک، ایم 4 ملتان سے فیصل آباد تک جبکہ ایم 5 ملتان سےسکھر تک بند  ہے اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی نو انٹری کا بورڈ آویزاں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، ڈرائیور حضرات گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.