چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیاں بلیک لسٹ کر دیں ، اثاثے منجمد

image

امریکاکے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب سنبھالنے سے قبل ہی چین نے امریکا کی 7 فوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 امریکی فوجی کمپنیوں کے چین میں تمام اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن 7 امریکی کمپنیوں اور اِنکی اعلیٰ انتظامیہ پر پابندی عائد کی گئی ہیں انھوں نے تائیون کو ہتھیار فروخت کر کے چین کی سلامتی کے منافی کام کیا تھا۔

این ایل سی چین سے یو اے ای تجارتی سامان کی ترسیل شروع

ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے تائیوان کی فوجی مدد کرکے چین کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے۔

یاد رہے کہ جن 7 کمپنیوں پر پابند عائد کی گئی ہے ان میں انسیٹو انکوپوریٹ، ہڈسن ٹیکنالوجیز، سرانک ٹیکنالوجیز، رائتھن کینیڈا، رائتھن آسٹریلیا، ایئر کوم انکوپوریٹ اور اوشی نرنگ انٹرنیشنل ہیں۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.